Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ربیکا خان کی پرتعیش منگنی کی تقریب نے نئی مثالیں قائم کر دیں

ربیکا خان کی پرتعیش منگنی کی تقریب نے نئی مثالیں قائم کر دیں

پاکستانی معروف ٹک ٹاکر و یوٹیوبر ربیکا خان نے کانٹینٹ کرئیٹر حسین ترین سے منگنی کر لی ہے۔

سوشل میڈیا دنیا کی ان دونوں معروف شخصیات کی پرتعیش منگنی کی تقریب  سے تاحال نت نئی خوبصورت تصویروں اور ویڈیوز کے وائرل ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

ربیکا خان اور حسین ترین نے گزشتہ روز اپنی منگنی سے نئی ویڈیوز شیئر کی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Rabeeca Khan (@rabeecakhan)

ربیکا خان اور حسین ترین کی نئی ویڈیوز دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس نئی نویلی جوڑی نے اپنی منگنی پر اتنا خرچہ کر دیا ہے کہ جتنا کسی اداکار یا یوٹیوبر نے اپنی شادی پر بھی نہیں کیا ہوگا۔

ربیکا خان نے جہاں اپنی انٹری کی خوبصورت ویڈیو  شیئر کی ہے وہیں حسین ترین نے منگنی کے مقام میں اپنی منفرد انٹری سے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔

مہنگی ترین گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ حسین ترین کی انٹری نے نئی مثال قائم کر دی ہے، مثال بھی ایسی کہ جو پہلے کبھی کسی نے نہ سنی اور نہ ہی دیکھی ہوگی۔

یاد رہے کہ اس جوڑی کی منگنی کے سلسلے میں منعقد کی جانے والی شاہانہ تقریبات کا موازنہ پہلے ایشیا کے امیر ترین امبانی خاندان سے کیا جا رہا تھا جبکہ اب اس میں حال ہی میں ہونے والی بالی ووڈ شادی بھی شامل ہو گئی ہے۔

اب صارفین کا کہنا ہے کہ ربیکا خان اور حسین ترین نے اپنی منگنی پر جو کیک کاٹا ہے وہ بالی ووڈ میں ہونے والی حالیہ، سوناکشی اور ظہیر کی شادی کے کیک سے بھی بڑا ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے اپنے ولیمے کی تقریب میں 4 منزلہ جبکہ ربیکا خان اور حسین ترین نے اپنی منگنی کے موقع پر 6 منزلہ کیک کاٹا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Zoya Blogs (@zoya__blogs)

Check Also

جگن کاظم سرخ جوڑا پہن کر ڈولی میں بیٹھ گئیں

پاکستانی شوبر انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ اور میزبان جگن کاظم سرخ جوڑا پہنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *