Home / جاگو کھیل / پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آفیشل نغمہ آج جاری کیا جائے گا

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آفیشل نغمہ آج جاری کیا جائے گا

کراچی: پاکستان سپر لیگ کا اہم جز اس کا نغمہ ہے اور چوتھے ایڈیشن کا آفیشل نغمہ آج جاری کیا جائے گا۔ 

شائقین کرکٹ کو پی ایس ایل 4 کے نئے نغمے کا بے تابی سے انتظار ہے جو آج رات 8 بجکر 55 منٹ پر ریلیز کیا جائے گا۔

اس سے قبل پی ایس ایل کے تین ایڈیشنز میں گلوکار علی ظفر کی آواز میں الگ الگ نغمے جاری کیے گئے تھے اور چوتھے ایڈیشن کا نغمہ کس کی آواز میں ہوگا اور اس کے مکمل بول کیا ہوں گے اس حوالے سے شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔

پی ایس ایل 4 ایڈیشن کے لیے نغمہ شجاع حیدر نے تحریر کیا ہے اور اس کی تھیم کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ یہ ‘کھیل دیوانوں کا’ ہے۔

پی ایس ایل کے 2016 کے پہلے ایڈیشن کا نغمہ گلوکار علی ظفر نے ہی لکھا اور گایا جس نے کرکٹ سے لگاؤ رکھنے والوں پر سحر طاری کیا۔

پی ایس ایل 2017 ایڈیشن میں بھی علی ظفر کی آواز میں نغمہ ریلیز کیا گیا جس کے بول تھے، سیٹی بجے گی، اسٹیج سجے گا، تالی بجے گی اور اب کھیل جمے گا۔

پی ایس ایل 2018 ایڈیشن کے لیے علی ظفر نے ہی نغمہ گایا، جس کے بول، لو پھر آگئے جلوہ دکھانے، پھر ملے چلو ہم اس بہانے، یہ کھیل پھر جمے گا اور اسٹیج پھر سے سجے گا، پھر دل سے سیٹی بجے گی اور جاں سے نعرہ لگے گا۔

Check Also

انٹرنیشنل کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ اہمیت دینے لگ گئےانٹرنیشنل کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ اہمیت دینے لگ گئے

انٹرنیشنل کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ اہمیت دینے لگ گئے۔ ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *