Home / جاگو پاکستان / کراچی: پیراورمنگل کو تیزگرد آلود ہوائیں چلنے اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

کراچی: پیراورمنگل کو تیزگرد آلود ہوائیں چلنے اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

کراچی: محکمہ موسمیات نے پیر اور منگل کو شہر قائد میں تیزگرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ 

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق ایران میں بننے والا سسٹم کل سے کراچی میں اثرات دکھائے گا جس کے باعث پیر اور منگل کو شہر میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرقائد میں پیر کو ہلکی اور منگل کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محمکہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق مغربی ہواؤں کے سسٹم کا اپریل میں اثرانداز ہونا اپنی نوعیت کی منفرد سرگرمی ہے کیوں کہ مغربی ہواؤں کے سسٹم زیادہ تر موسم سرما میں آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سسٹم اس سے قبل خلیجی ممالک میں گرد کے طوفان کا باعث بن چکا ہے۔

Check Also

سعودی عرب میں آج عالمی اقتصادی فورم کا خصوصی اجلاس، وزیراعظم بھی شرکت کریں گے

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی زیر سرپرستی عالمی اقتصادی فورم کا خصوصی دو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *