Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / ہولی وڈ اداکارہ ہلیری ڈف نے خاموشی سے دوسری شادی کرلی

ہولی وڈ اداکارہ ہلیری ڈف نے خاموشی سے دوسری شادی کرلی

حال ہی میں ریلیز ہونے والی ہولی وڈ ہسٹوریکل ہارر فلم ’دی ہانٹنگ آف شیرن ٹیٹ‘ میں شاندار اداکاری کرنے والی 32 سالہ اداکارہ ہلیری ڈف نے پرانے دوست سے خاموشی سے شادی کرلی۔

ہلیری ڈف نے سال ختم ہونے اور نیا سال شروع ہونے سے قبل ہی پرانے بوائے فرینڈ امریکی گلوکار 32 سالہ میتھیو کوما سے سادگی سے شادی کرکے تمام چہ مگوئیوں کو ختم کردیا۔

دونوں کی شادی سے متعلق گزشتہ چند ہفتوں سے چہ مگوئیاں تھیں اور اطلاعات تھیں کہ دونوں سال کے اختتام سے قبل ہی شادی کرلیں گے، تاہم دونوں نے اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی تھی۔

دونوں کے درمیان دیرینہ تعلقات تھے اور دونوں کو ایک بچہ بھی ہے—فوٹو: ٹوئٹر
دونوں کے درمیان دیرینہ تعلقات تھے اور دونوں کو ایک بچہ بھی ہے—فوٹو: ٹوئٹر

ہلیری ڈف اور میتھیو کوما کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا تھا اور دونوں کے درمیان گزشتہ 2 سال سے رومانوی تعلقات تھے۔

ہلیری ڈف کی یہ دوسری شادی ہے جب کہ میتھیو کوما کی یہ پہلی شادی ہے، دونوں کی شادی سے قبل ہی ان کے ہاں ایک بچے کی پیدائش بھی ہوچکی ہے۔

امریکی فیشن میگزین ’پیپلز‘ کے مطابق دونوں نے لاس اینجلس میں سادگی سے شادی کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر شادی کا اعلان کیا۔

دونوں نے شادی کے وقت کھچوائی گئی تصاویر بھی شیئر کیں۔

ہلیری ڈف نے پہلی شادی کینیڈا کے آئس کھلاڑی مائک کومری سے 2010 میں کی تھی اور دونوں کے درمیان 2016 میں طلاق ہوگئی تھی۔

دونوں میں طلاق ہونے کے بعد ہلیری ڈف نے امریکی گلوکار میتھیو کوما سے تعلقات استوار کرلیے تھے اور دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا اور اب دونوں نے شادی کرلی۔

ہلیری ڈف کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی ہسٹوریکل ہارر فلم ’دی ہانٹنگ آف شیرن ٹیٹ‘ کو کافی سراہا گیا تھا، اس فلم میں انہوں نے 1960 کی ہولی وڈ کی بولڈ اداکارہ و ماڈل شیرن ٹیٹ کا کردار ادا کیا تھا۔

ہلیری ڈف کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم دی ہانٹنگ آف شیرن ٹیٹ کو بہت سراہا گیا—فوٹو: انسٹاگرام
ہلیری ڈف کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم دی ہانٹنگ آف شیرن ٹیٹ کو بہت سراہا گیا—فوٹو: انسٹاگرام

شیرن ٹیٹ کو 1960 میں پراسرار طور پر قتل کیا گیا تھا اور ان کی بولڈ زندگی اور قتل پر ہی ’دی ہانٹنگ آف شیرن ٹیٹ‘ بنائی گئی ہے۔

ہلیری ڈف کی دوسری معروف فلموں میں ’ونگز، شی وانٹس می، اکارڈنگ ٹو گریٹا، مٹیریل گرلز، دی پرفیکٹ مین، ریز یوئر وائس، اے سنڈریلا اسٹوری اور ہیومن نیچر‘ شامل ہیں۔

انہوں نے ٹی وی سے بطور اداکارہ 1997 میں کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اگلے ہی سال انہوں نے ہولی وڈ فلموں میں جوہر دکھانا شروع کیے۔

دونوں متعدد بار جلد شادی کرنے کا اعلان کر چکے تھے—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں متعدد بار جلد شادی کرنے کا اعلان کر چکے تھے—فوٹو: انسٹاگرام

Check Also

جگن کاظم سرخ جوڑا پہن کر ڈولی میں بیٹھ گئیں

پاکستانی شوبر انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ اور میزبان جگن کاظم سرخ جوڑا پہنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *