Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / بھارتی اداکارکشال پنجابی فلیٹ میں مردہ پائے گئے

بھارتی اداکارکشال پنجابی فلیٹ میں مردہ پائے گئے

بالی ووڈ اداکارکشال پنجابی ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع فلیٹ پرمردہ پائے گئے۔

پولیس کے مطابق 37 سالہ کشال کی لاش رات دو بجے کے قریب ان کے والدین نے دیکھی جو کشال کی جانب سے فون کالز نہ سننے پر اسے دیکھنے پہنچے تھے۔ فوالدین کو اداکار کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔

پولیس میں حادثاتی موت کی رپورٹ درج کرادی گئی ہے اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

پولیس دعویٰ کررہی ہے کہ لاش کے پاس کشال کے ہاتھ سے لکھی ہوئی تحریر ملی ہے جس میں درج ہے کہ میری موت کے لئے کسی کو بھی قصوروار نہ ٹھہرایا جائے۔ کوشال نے اپنے اثاثوں کا 50 فیصد والدین اور ​​بہن اور بقیہ 50 فیصد 3 سال کے بیٹے کے نام کرنے کی وصیت کی ہے۔

کشال پنجابی نے فلم لکشیا، کال اور دھن دھنا دھن گول میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ سی آئی ڈی ، محبت شادی، کیا ہال مسٹر پنچال اور آسمان سے آگے سمیت مختلف ٹی وی شوز میں بھی وہ اہم کردار ادا کر چکے ہیں۔

اس کے علاوہ رئیلٹی شوز زور کا جھٹکا، فیئر فیکٹر اور جھلک دکھلا جا بھی ان کے کریڈٹ پرہیں۔

کوشل نے 2015 میں یورپی گرل فرینڈ آڈرے ڈولن کے ساتھ شادی کی تھی جس سے ان کا ایک 3 سال کا بیٹا ہے۔

Check Also

جگن کاظم سرخ جوڑا پہن کر ڈولی میں بیٹھ گئیں

پاکستانی شوبر انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ اور میزبان جگن کاظم سرخ جوڑا پہنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *