Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / سال 2019 پاکستانی فلم انڈسٹری کیلئے ترقی کاسال رہا

سال 2019 پاکستانی فلم انڈسٹری کیلئے ترقی کاسال رہا

سال دوہزارانیس پاکستانی فلم انڈسٹری کیلئے ترقی کاسال رہا جس میں کئی سپر ہٹ فلمیں ریکارڈ کا حصہ بنیں جبکہ بھارتی فلموں پر پابندی بھی پاکستانی فلموں کیلئے معاون ثابت ہوئی ۔

دو ہزار انيس لالی وڈ کیلئے نئی زندگی ثابت ہوا اور اکيس فلميں سلور اسکرين کی زينت بنيں، سپر اسٹار، پرے ہٹ لو، رانگ نمبر ٹو، چھلاوا اور شير دل جیسی فلمیں مداحوں کو سینما گھر کھینچ لائیں ۔

ماہرہ خان کی فلم سپر اسٹار ستائيس کروڑ روپے بزنس کے ساتھ باکس آفس پر پہلے نمبر پر رہی ۔

پرے ہٹ لو، باجی، ہیر مان جا، لال کبوتر، کتاکشا اور پراجیکٹ غازی بزنس کے لحاظ سے باکس آفس پر ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب رہيں ۔

طويل عرصے بعد فلم باجی سے پردہ سکرین پر جلوہ گر ہونے والی اداکارہ میرا شائقین کے دلوں میں گھر نہ کرسکیں ۔

بھارتی فلموں پر پابندی کے باوجود معیاری فلموں کی نمائش سے سینما مالکان کی بھی خوب چاندی ہوئی ۔

Check Also

جگن کاظم سرخ جوڑا پہن کر ڈولی میں بیٹھ گئیں

پاکستانی شوبر انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ اور میزبان جگن کاظم سرخ جوڑا پہنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *