Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / پاکستانی اداکاروں کی یہ ویڈیو کیوں وائرل ہورہی ہے؟

پاکستانی اداکاروں کی یہ ویڈیو کیوں وائرل ہورہی ہے؟

پاکستان کے نامور اداکار شہروز سبزواری نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے ہمراہ کچھ اور کئی نامور اداکار بھی موجود ہیں۔

اس ویڈیو کی دلچسپ بات یہ تھی کہ اس میں شہروز سبزواری کے ہمراہ موجود اداکار کوئی اور نہیں بلکہ ان کے والد بہروز سبزواری، ان کے والد کے بہترین دوست اور کامیاب اداکار جاوید شیخ، ان کے بیٹے شہزاد شیخ اور بھائی سلیم شیخ شامل تھے۔

ویڈیو میں یہ نوجوان اداکار اپنے والد کے ہمراہ بولی وڈ کے گانے ‘بالا’ پر مزاحیہ رقص کرتے نظر آئے جبکہ خود کو ان سب نے ‘بالا بوائز’ کا نام بھی دیا۔

خیال رہے کہ یہ گانا حال ہی میں ریلیز ہونے والی بولی وڈ فلم ‘ہاؤس فل 4’ کا ہے جس پر اکشے کمار نے رقص کیا تھا۔

مزید پڑھیں: فیشن شو میں پاکستانی اداکاروں کی کیٹ واک مذاق بن گئی

ویسے تو سب ہی اس ویڈیو میں بہترین ڈانس کررہے ہیں البتہ سب سے زیادہ توجہ بہروز سبزواری نے حاصل کی جو شاید رقص کرتے ہوئے سب بھول گئے۔

واضح رہے کہ شہروز سبزواری بہت جلد ‘قلفی’ نامی فلم میں مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

Check Also

جگن کاظم سرخ جوڑا پہن کر ڈولی میں بیٹھ گئیں

پاکستانی شوبر انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ اور میزبان جگن کاظم سرخ جوڑا پہنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *