Home / تازہ ترین خبر (page 31)

تازہ ترین خبر

پوری قوم ملک سے دہشتگردی کے خاتمے تک اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں و افسران نے ملک کی بقا کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، پوری قوم ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے تک اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور شہدا کی قربانیوں …

Read More »

جنرل (ر) قمر باجوہ، فیض حمید کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ، سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور 2 صحافیوں کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی مبینہ خلاف ورزی پر ایف آئی اے میں مقدمہ اندراج کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔ ریٹائرمنٹ کے بعد …

Read More »

پاکستان نے جوابی فضائی حملے کیے، طالبان افغان سرزمین سے حملے روکیں، امریکا

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغانستان میں فضائی حملے کیے ہیں، طالبان پر زور دیتے ہیں وہ یقینی بنائیں کہ افغان سرزمین سے دیگر ممالک میں حملے نہ کیے جائیں۔ واشنگٹن میں ایک پریس بریفنگ …

Read More »

جنرل (ر) باجوہ، فیض حمید کو پارلیمنٹ میں طلب کرنے کی تحریک پیش کروں گا، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف، سابق وزیر اعظم عمران خان، سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور سابق سربراہ آئی آئی ایس آئی جنرل فیض کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو واپس لائے۔ ’لائیو ود عادل شاہ زیب‘ میں گفتگو …

Read More »

تحریک انصاف نے شہدا کے خلاف توہین آمیز مہم چلائی، عطا اللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے شہدا کے خلاف توہین آمیز مہم چلائی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں گزشتہ روز جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے پاک فوج …

Read More »

ضمنی انتخابات: این اے 207 سے آصفہ بھٹو کے کاغذات نامزدگی جمع

نو منتخب صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے ضمنی انتخابات کے لیے این اے 207 پر اپنے کاغذات نامزدگی فارم جمع کروادیے ہیں۔ آصفہ بھٹو زرداری نے نوابشاہ میں ریٹرننگ افسر کے دفتر پہنچ کر نامزدگی فارم جمع کرائے، اس موقع پر سندھ کی وزیرِ صحت ڈاکٹر …

Read More »

وفاقی وزیر برائے ریلوے سردار اویس احمد لغاری کا قلمدان تبدیل

وفاقی وزیر برائے ریلوے سردار اویس احمد لغاری کا قلمدان تبدیل کردیا گیا ہے۔ اویس احمد لغاری کو ریلوے کے بجائے توانائی کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے، اس سے قبل وزیر برائے پٹرولیم مصدق ملک کے پاس وزارت توانائی کا اضافی قلمدان تھا، مصدق ملک وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم …

Read More »

ککسٹم کلیئرنگ ایجنٹس کا احتجاج، پاک افغان شاہراہ ہر قسم کی آمدروفت کیلئے بند

خیبر پختونخوا کے خلع خیبر میں طورخم کسٹم کلئیرنگ ایجنٹس نے گاڑیوں کی کلئیرنگ میں سست روی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پاک افغان شاہراہ کو ہر قسم کی آمدروفت کے لیے بند کردیا۔ کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس نے گاڑیوں کی سست روی سے کلیئرنگ کے خلاف احتجاج کیا اور پاک …

Read More »

سنی اتحاد کونسل کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے کی بات ہوئی تو مشاورت کریں گے، صاحبزادہ حامد رضا

سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کو تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں ضم کرنے کے حوالے سے مجھ سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی، بات ہوئی تو اپنی پارٹی سے مشاورت کروں گا۔ پروگرام ’دوسرا رخ‘ میں گفتگو کے دوران صاحبزادہ حامد …

Read More »

شمالی وزیرستان: میر علی میں چیک پوسٹ پر حملہ، 2 افسران، 5 جوان شہید، 6 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 2 افسران اور 5 جوان شہید ہوگئے، جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد بھی مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری …

Read More »