Home / جاگو دنیا / امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دیرینہ ساتھی گرفتار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دیرینہ ساتھی گرفتار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دیرینہ ساتھی اور پولیٹکل اسٹریٹجسٹ راجر اسٹون کو 7 الزامات پر گرفتار کر لیا گیا۔

راجر اسٹون کو امریکی ریاست فلوریڈا سے گرفتار کیا گیا اور انہیں فورٹ لارڈر ڈیل کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

امریکی میڈیا کے مطابق راجر اسٹون کو ایف بی آئی اہلکاروں نے جمعہ کی صبح ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے دیرینہ ساتھی پر سرکاری کام میں مداخلت، جھوٹے بیانات اور جھوٹا گواہ پیش کرنے کے الزامات ہیں۔

ان پر لگے الزامات کا تعلق مبینہ طور پر ڈیموکریٹک پارٹی کے حکام کی ای میلز ہیک کرنے سے ہے۔

یہ معلومات 2016 کے صدارتی الیکشن کی مہم کے دوران وکی لیکس نے افشا کی تھیں۔

وکی لیکس کی ای میل میں صدارتی الیکشن کے دوران ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن کی سیاسی مہم چلانے والے منیجر جان پوڈیسٹا کو ٹارگٹ کیا گیا تھا۔

وکی لیکس کی جانب سے ای میل جاری ہونے سے ایک ماہ قبل جان پوڈیسٹا نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ جلد ہی مسٹر پوڈیسٹا ایک مشکل میں پھنسنے والے ہیں۔

جان پوڈیسٹا نے ای میل ہیکنگ کا الزام راجر اسٹون پر عائد کیا تھا۔

Check Also

اسرائیل کے فلسطینی علاقوں میں آبادکاری منصوبےامن کو نقصان پہنچانا ہے: سعودی وزارت خارجہ

سعودی عرب نے مغربی کنارے میں اسرائیل کی نئی بستیوں کی تعمیر اور آبادکاری کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *