Home / جاگو دنیا / امریکی صدر کا دورہ برطانیہ: لندن میں لینڈ کرنے سے قبل میئر کو آڑے ہاتھوں لے لیا

امریکی صدر کا دورہ برطانیہ: لندن میں لینڈ کرنے سے قبل میئر کو آڑے ہاتھوں لے لیا

لندن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے تاہم لندن میں لینڈ کرنے سے قبل انہوں نے میئر لندن صادق خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

امریکی صدر دورہ برطانیہ کے دوران اعلیٰ سطح کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر بحث آئیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے لندن میں لینڈ کرنے سے قبل ہی اپنے ٹوئٹر بیان میں میئر لندن صادق خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ مجموعی طور پر میئر لندن کی کارکردگی بہت بُری ہے۔

امریکی صدر نے میئر لندن کو ناکام، بے حس اور پتھر دل قرار دیتے ہوئے مشورہ دیا کہ انہیں لندن میں ہونے والے جرائم پر توجہ دینی چاہیے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک دوسری ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ صادق خان نے انہیں نیویارک کے نااہل میئر ڈی بلاسیو کی یاد دلا دی اور ان کی کارکردگی بھی بہت مایوس کن تھی۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ وہ برطانیہ میں تقریبات کے دوران برطانیہ کے عظیم دوست بننے کے منتظر ہیں اور اس دورے کے دوران وہ بہت پرامید ہیں

Check Also

اسرائیل کے فلسطینی علاقوں میں آبادکاری منصوبےامن کو نقصان پہنچانا ہے: سعودی وزارت خارجہ

سعودی عرب نے مغربی کنارے میں اسرائیل کی نئی بستیوں کی تعمیر اور آبادکاری کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *