Home / تازہ ترین خبر / وزیراعلیٰ سندھ نے کے فور منصوبے میں وفاق کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی

وزیراعلیٰ سندھ نے کے فور منصوبے میں وفاق کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی

وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں پانی کے فراہمی کے بڑے منصوبے کے فور کے سلسلے میں وفاق کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس حوالے سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کو خط لکھ کر یقین دہانی کرائی۔

اپنے خط میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کو دنیا کا بہترین قابل رہائش اور محفوظ شہر بنانا وفاقی اور صوبائی حکومت کا مشترکہ مشن ہے، شہر کو فراہمی آب کا منصوبہ کے فور دو سال سے زیر التوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کےفور منصوبہ کراچی کو فراہمی آب کے لیے اہم ترین ہے، ستمبر 2018 میں کےفور کی لاگت اور انتظامی معاملے پر سنگین شکایات آئیں، 2سال سے مختلف وجوہات سے کےفور منصوبہ زیر التواء ہے۔

Check Also

سعودی عرب میں آج عالمی اقتصادی فورم کا خصوصی اجلاس، وزیراعظم بھی شرکت کریں گے

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی زیر سرپرستی عالمی اقتصادی فورم کا خصوصی دو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *