Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / بلال عباس کا پہلا کرش کون تھا؟

بلال عباس کا پہلا کرش کون تھا؟

متعدد پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے نامور  اداکار  بلال عباس خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا پہلا کرش ان کی کلاس ٹیچر  تھی۔

حال ہی میں ایک ویب انٹرویوکے دوران اداکار  بلال عباس سے  ان کے کیریئر  اور نجی زندگی سے متعلق سوالات کیے گئے۔

دوران انٹرویو  پہلے کرش سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں بلال عباس کا کہنا تھا کہ 99 فیصد مرد یہی جواب دیتے ہیں اور  میرا بھی یہی جواب ہے کہ میری کلاس ٹیچر میرا پہلا کرش تھی۔

تاہم اس سے قبل اداکار کا کہنا تھا کہ 21 سال کی عمر  میں انہوں نے ایکٹنگ کا آغاز کیا اور  انہیں پہلے پراجیکٹ پر  2700 روپے یومیہ ملا کرتے تھے۔

Check Also

پریانکا چوپڑا نے راگھو چڈھا کو مہذب قرار دے دیا

عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا نے سیاسی رہنما راگھو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *