Home / تازہ ترین خبر / ‎ڈیلس کی معروف ادبی شخصیت امین ترمذی انتقال کرگئے ۔ آج سپردخاک کیا جائیگا

‎ڈیلس کی معروف ادبی شخصیت امین ترمذی انتقال کرگئے ۔ آج سپردخاک کیا جائیگا

ڈیلس کی معروف ادبی شخصیت امین ترمذی انتقال کرگئے ۔ آج سپردخاک کیا جائیگا

ڈیلس (  راجہ زاہد اختر خانزادہ  ) امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے آسمان علم و ادب کا ایک اوردرخشندہ ستارہ ٹوٹ گیا ڈیلس کی معروف ادبی شخصیت امین ترمذی اس  دار فانی سے کوچ کرگئے ، وہ گذشتہ پندرہ دہائیوں سے مقامی ریڈیو میں اردو ادب کے  پروگرام میں اردو ادب  کی ترویجکے ذریعہ یہاں کے ہزاروں سامعین کو اپنا مداح بنائے ہوئے تھے. امین ترمذی ڈیلس میں اردو ادب کامان تھے ۔ ادب کے کئی شعبوں میں انہوں نے اپنے تخلیفی رنگ دکھائے، کالم لکھے، افسانہ نگاریکے ساتھ ساتھ شاعری بھی کرتے تھے جبکہ اردو ادب ترویج فروغ کےذریعہ انہوں اپنا نام بنایا ،انکی طبعیت میں زندہ دلی انکساری شگفتگی اور ادب سے بھرپور محبت نمایاں تھی، اپنے ریڈیوپروگراموں کے ذریعہ انہوں نے یہاں ڈیلس  میں نئی نسل کی فکری آبیاری کی ، انکو چند ماہ قبلڈاکٹروں نے لیکو میا جیسے موذی مرض کی تشخیص کی تھی جسکے بعد وہ صحت یاب ہو کر اپنےگھر منتقل ہوگئے تھے تاہم بدھ اور جمعرات کی رات وہ اچانک اپنے خالق حقیقی سے جاملے انکےکئی افسانے جسمیں ، گھر کا نہ گھاٹ کا دوسری شادی کی انوکھی اجازتکافی مشہور ہوئےانہوں نے کراچی یونیورسٹی سے اردو میں ماسٹرز جبکہ جرمنی سے مختلف زبانوں میں ماسٹرز کیڈگری حاصل کیں، بعد ازاں وہ امریکہ منتقل ہو گئے اور تقریبا 5 30/4 سالوں سے وہ امریکہ میںمقیم تھے اور مختلف بزنس سے وابسطہ رہے۔

انکے دوست لائق خان اور شاہد جعفری

انکے تین دوستوں کی جوڑی خاصی  مشہور تھیجبیں لائق علی خان اور شاہد جعفری اسکے یار غار کہلائے جاتے ہیں، انکی عمر 78 برس تھی جبکہانہوں نے سوگوران میں اہلیہ را بعید ترمذی ، بیٹا ڈاکٹر اویس ترمذی ، اور بیٹی سعدیہ ترمذیسوگوار چھوڑے ہیں ۔ انکی نماز جنازہ آج ساؤ تھ آرلنگٹن کی مسجد دارایمان مسجد میں ادا کیجائے گی جبکہ انکو آج سہ پہر تین چار کے درمیان ساؤتھ ڈیوس آرلنگٹن میں واقع مسلم قبرستانالباقی (مور گارڈن) میں سپردخاک کیا جائے گا ، ڈیلس کی ادبی انجمنوں کی جانب سے انکے انتقالپر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے اور کہا ہے کہ ڈیلس میں اردو ادب کی خدمات اور فروغ کےحوالے سے انکو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جبکہ کمیونٹی رہنماؤں اور معروف شخصیات نے دعا کیہے کہ اللہ تعالی انکو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے

امین ترمذی کی دو معرف لیجنڈ ز کے ہمراہ یادگار تصویر

Check Also

پیوٹن نے روسی اپوزیشن رہنما کو مارنے کا حکم نہیں دیا تھا، امریکی انٹیلی جنس ایجنسی

امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کا ماننا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے غالباً فروری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *