Home / جاگو کالمز / چاچا کرکٹ بھی بھارتی ویزے کے منتظر

چاچا کرکٹ بھی بھارتی ویزے کے منتظر

پاکستان کرکٹ ٹیم کو دہائیوں سے سپورٹ کرنے والے کرکٹ کے سب سے بڑے مداحوں میں سے ایک صوفی عبدالجلیل المعروف ’چاچا کرکٹ‘ بھی بھارتی ویزے کے منتظر ہیں۔ 

چاچا کرکٹ کا کہنا ہے کہ بھارت جا کر ورلڈکپ دیکھنا اور اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہتا ہوں، ابھی تک بہت مشکل درپیش آرہی ہے، پتہ ہی نہیں بھارت کے ویزے کیسے لگنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا سے فون آرہے ہیں کہ چاچا جی کیا آپ بھارت ورلڈ کپ میں سپورٹ کے لیے جائیں گے؟ سری لنکا، بنگلادیش، امریکا سے شائقین کرکٹ بھارت پہنچ چکے ہیں لیکن ہمیں ویزا نہیں مل رہا

بزرگ کرکٹ فین کا کہنا تھا کہ میں بھارت جا کر پاکستان کا پرچم لہرانا چاہتا ہوں، میری بھارتی حکومت سے گزارش ہے کہ پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے ویزوں میں نرمی برتیں۔

چاچا کرکٹ نے کہا کہ ذکا اشرف سے بھی گزارش ہے کہ ہمارے لیے بھارتی ویزوں کے اجراء میں آسانی پیدا فرمائیں، پی سی بی پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے بھارتی ویزوں میں مدد کرے۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھی تاخیر سے بھارتی ویزوں کا اجراء ہوا جبکہ فینز اور صحافیوں کے لیے بھی ابھی تک کسی پالیسی کا اعلان نہیں کیا گیا۔

Check Also

‎پی ایس این ٹی کے تحت ڈیلس میں یوم پاکستان اور پاک امریکا تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر تقریب کا انعقاد

‎ڈیلیس ( راجہ زاہد اختر خانزادہ )امریکی محکمہ خارجہ کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری برائے پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *