Home / جاگو کھیل / دورہ آسٹریلیا؛ ٹیسٹ اسکواڈ کا تربیتی کیمپ کب شروع ہوگا؟

دورہ آسٹریلیا؛ ٹیسٹ اسکواڈ کا تربیتی کیمپ کب شروع ہوگا؟

 لاہور:  پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ تربیتی کیمپ 22 نومبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

آسٹریلوی کنڈیشنز سے ہم آہنگی کیلیے کرکٹرز کو زیادہ ٹریننگ کا موقع دیا جائے گا، سفری پلان بھی بدل دیا گیا ہے، اب 29 اور 30 نومبر کی درمیانی شب ٹیم اسلام آباد سے روانہ ہوگی، ڈومیسٹک پرفارمرز صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، خرم شہزاد بھی تربیتی کیمپ کا حصہ ہوں گے۔

دوسری جانب نومنتخب ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ ہیڈکوچ اور بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

سابق فاسٹ بولر عمر گل بولنگ کوچ جبکہ فیلڈنگ کوچ عبدالمجید برقرار رہیں گے، منیجر نوید اکرم چیمہ کے ساتھ شاہد اسلم اسسٹنٹ کوچ و معاون منیجر کے طور پر ہمراہ ہوں گے، رضا راشد کو میڈیا منیجر مقرر کیا گیا ہے۔

بھارت میں موجود پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف سے منظوری ملنے کے بعد اسکواڈ اور کوچنگ اسٹاف کا اعلان کیا جائے گا۔

Check Also

انٹرنیشنل کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ اہمیت دینے لگ گئےانٹرنیشنل کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ اہمیت دینے لگ گئے

انٹرنیشنل کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ اہمیت دینے لگ گئے۔ ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *