Home / جاگو کھیل / ورلڈکپ 2023 جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

ورلڈکپ 2023 جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 فائنل جیتنے والی ٹیم کو 1 کروڑ امریکی ڈالرز (یعنی 2 ارب 88 کروڑ روپے سے زائد) بطور انعامی رقم دی جائے گی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق ورلڈکپ کی ٹرافی اٹھانے والی ٹیم کو 40 لاکھ ڈالر (یعنی پاکستانی روپوں میں 1 ارب 15 کروڑ 20 لاکھ سے زائد) ملیں گے جبکہ رنر اَپ ٹیم کو 20 لاکھ ڈالر (یعنی 57 کروڑ 60 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) ملیں گے۔

سیمی فائنلز ہارنے والی ٹیموں کو 8 لاکھ امریکی ڈالرز (یعنی 23 کروڑ 4 لاکھ روپے) ملیں گے۔

جو ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں نہیں پہنچ سکیں گی ان ٹیموں کو ایک ایک لاکھ ڈالرز (یعنی 2 کروڑ 88 لاکھ روپے سے زائد) ملیں گے جبکہ گروپ مرحلے کے میچز جیتنے پر ٹیم کو 40 ہزار ڈالرز (یعنی 1 کروڑ 15 لاکھ 20 ہزار سے زائد) ملیں گے۔

اس طرح کُل 45 میچز میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 80 ہزار ڈالر کی رقم فاتح ٹیموں میں تقسیم ہوگی۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ فائنل 19 نومبر کو بھارت کے شہر احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

Check Also

انٹرنیشنل کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ اہمیت دینے لگ گئےانٹرنیشنل کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ اہمیت دینے لگ گئے

انٹرنیشنل کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ اہمیت دینے لگ گئے۔ ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *