Home / جاگو کھیل / شکیب الحسن کا سیاست میں قدم؛ حکمران جماعت سے الیکشن لڑیں گے

شکیب الحسن کا سیاست میں قدم؛ حکمران جماعت سے الیکشن لڑیں گے

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں بنگلادیشی ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دینے والے آل راؤنڈر شکیب الحسن نے باضابطہ طور پر سیاست میں قدم رکھ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آل راؤنڈر شکیب الحسن کا حکمران جماعت عوامی لیگ کی طرف سے 7 جنوری 2024 کو الیکشن لڑنے کا بھی امکان ہے۔

ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عوامی لیگ کے ٹکٹ سے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کرکٹر 3 حلقوں سے نامزدگی کے فارم جمع کروائیں گے۔

دوسری جانب عوامی لیگ کے دفتر سے چھاترا لیگ کے سابق جنرل سیکرٹری صدیق نظم العالم نے تصدیق کی ہے کہ کرکٹر ڈھاکہ ڈویژن کے نامزدگی فارم فروخت کرنے والے بوتھ پر موجود تھے جبکہ اہلخانہ کی جانب سے بھی نامزدگی فارم بھی جمع کروایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی کرکٹر نے سیاست میں قدم رکھا ہو، پاکستان کے عمران خان، بھارت میں گوتم گمبھیر جبکہ بنگلادیش کے مشرفی مرتضیٰ بھی الیکشن لڑچکے ہیں۔

Check Also

انٹرنیشنل کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ اہمیت دینے لگ گئےانٹرنیشنل کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ اہمیت دینے لگ گئے

انٹرنیشنل کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ اہمیت دینے لگ گئے۔ ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *