Home / جاگو کھیل / ذکاء اشرف دورہ آسٹریلیا میں ٹی10 لیگ کے معاملات پر بات کریں گے، ذرائع

ذکاء اشرف دورہ آسٹریلیا میں ٹی10 لیگ کے معاملات پر بات کریں گے، ذرائع

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف 22 دسمبر کو آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ذکاء اشرف کے دورے کے دوران پی سی بی اور کرکٹ آسٹریلیا ٹی 10 لیگ کے معاملات پر بات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ٹی 10 لیگ پر بات چیئرمین ذکاء اشرف کے دورہ آسٹریلیا کے دوران ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اس دوران دونوں بورڈز مستقبل میں ٹی 10 لیگ مشترکہ طور پر کرانے کے امکانات کا جائزہ لیں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے ذکاء اشرف کو ٹیسٹ میچ دیکھنے کی دعوت دی تھی، چیئرمین پی سی بی کمیٹی میلبرن میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ دیکھیں گے۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کرکٹ آسٹریلیا کے حکام سے دورے کے دوران ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق دونوں بورڈز ایکسچینج پروگرامز اور ایج گروپ کرکٹ سیریز پر بھی بات کریں گے۔

Check Also

انٹرنیشنل کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ اہمیت دینے لگ گئےانٹرنیشنل کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ اہمیت دینے لگ گئے

انٹرنیشنل کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ اہمیت دینے لگ گئے۔ ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *