Home / جاگو کھیل / دوسرا ون ڈے: نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے پاکستان کو ہرا دیا

دوسرا ون ڈے: نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے پاکستان کو ہرا دیا

دوسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے پاکستان ویمن ٹیم کو 1 وکٹ سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد پاکستان ویمن ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 220 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان ویمن ٹیم کی بیٹر فاطمہ ثنا نے 90 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جبکہ نتالیہ پرویز 39 اور نجیہہ علوی نے 32 رنز بنائے۔

میچ میں نیوزی لینڈ ویمن کی بولر سوفی ڈیوائن نے 3، مولی پین فولڈ اور فران جوناس نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے 221 رنز کا ہدف 9 وکٹ کے نقصان پر 7 گیندوں قبل حاصل کرلیا۔

نیوزی لینڈ کی میڈی گرین 83 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ سوزی بیٹس نے 74 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی غلام فاطمہ نے 4 اور فاطمہ ثنا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ سیریز کا پہلا میچ نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے 131 رنز سے جیتا تھا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری میچ پیر کو شیڈول ہے۔

Check Also

انٹرنیشنل کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ اہمیت دینے لگ گئےانٹرنیشنل کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ اہمیت دینے لگ گئے

انٹرنیشنل کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ اہمیت دینے لگ گئے۔ ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *