Home / جاگو کھیل / چیمپئن ٹرافی: پی سی بی اور آئی سی سی میں ہوسٹنگ رائٹس ایگریمنٹ

چیمپئن ٹرافی: پی سی بی اور آئی سی سی میں ہوسٹنگ رائٹس ایگریمنٹ

چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کےلیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے درمیان ہوسٹنگ رائٹس ایگریمنٹ پر دستخط ہوگئے، جس کے بعد ایونٹ کے پاکستان میں انعقاد کی راہیں مزید ہموار ہوگئیں۔

آئی سی سی نے حالیہ سائیکل کے آغاز میں 2025ء کی چیمئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کے سپرد کی تھی۔

اس فیصلے کی توثیق کیلئے جمعہ کو دبئی میں آئی سی سی اور پی سی بی کے درمیان ہوسٹنگ رائٹس ایگریمنٹ پر بھی دستخط ہوگئے۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق پی سی بی نے ایونٹ کی میزبانی کی تیاریاں شروع کردی ہیں، اس حوالے سے گزشتہ دنوں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں حکومت کو اپ ڈیٹ بھی دی گئی۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے مکمل حکومتی تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔

Check Also

انٹرنیشنل کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ اہمیت دینے لگ گئےانٹرنیشنل کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ اہمیت دینے لگ گئے

انٹرنیشنل کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ اہمیت دینے لگ گئے۔ ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *