Home / جاگو کھیل / کراٹے کومبیٹ لیگ، شاہزیب نے اٹلی کے فیڈریکو اویلا کو ناک آؤٹ کردیا

کراٹے کومبیٹ لیگ، شاہزیب نے اٹلی کے فیڈریکو اویلا کو ناک آؤٹ کردیا

لاس ویگاس میں کراٹے کومبیٹ لیگ میں پاکستان کے شاہزیب رند نے قومی پرچم بلند کردیا۔

لائٹ ویٹ کیٹیگری میں شاہزیب نے حریف فائٹر کو ناک آؤٹ کردیا، پاکستانی کراٹے کاز نے اٹلی کے فیڈریکو اویلا کو دوسرے راؤنڈ میں ہائی کک مار کر ناک آؤٹ کیا۔

امریکا کے لاس ویگا میں جاری کراٹے کومبیٹ لیگ میں پاکستان کے شاہزیب رند لائٹ ویٹ کیٹیگری میں اٹلی کے فیڈریکو پر شروع سے ہی حاوی رہے۔

پہلا راؤنڈ شاہزیب نے اپنے نام کیا اور دوسرے راؤنڈ میں پاکستانی کراٹے کاز نے ہائی ککس کے ذریعے حریف کو ناک آؤٹ کردیا۔

فتح کے بعد شاہزیب نے پاکستانی پرچم کے ساتھ رنگ کا چکر لگایا۔

لیگ میں مختلف فائٹ کیٹیگری میں امریکا، کینیڈا اور برازیل سمیت کئی ممالک کے کھلاڑی شامل ہیں۔

کراٹے کومبیٹ لیگ کے دلچسپ فائٹس جیوسوپر سے براہ راست نشر کیے گئے۔

Check Also

انٹرنیشنل کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ اہمیت دینے لگ گئےانٹرنیشنل کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ اہمیت دینے لگ گئے

انٹرنیشنل کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ اہمیت دینے لگ گئے۔ ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *