Home / جاگو کھیل / کرسٹیانو رونالڈو کا گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والا ایتھلیٹ بننے پر ردِعمل

کرسٹیانو رونالڈو کا گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والا ایتھلیٹ بننے پر ردِعمل

عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے گوگل کی تاریخ میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والا ایتھلیٹ بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک دلچسپ انیمیٹڈ ویڈیو شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں  اعزاز حاصل کرنے پر شکر گزاری کا اظہار کیا ہے۔

گوگل کی تاریخ کا سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا ایتھلیٹ بننا  کرسٹیانو رونالڈو کے لیے کوئی تعجب کی بات نہیں کیونکہ صرف انسٹاگرام پر ہی ان کے 615 ملین فالوورز ہیں جبکہ ان کے دیرینہ حریف لیونل میسی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 495 ملین فالوورز ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں اور وہ مردوں میں فٹبال کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں اور اُنہوں نے رواں سال بھی 50 متاثر کن گول کیے ہیں۔

Check Also

انٹرنیشنل کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ اہمیت دینے لگ گئےانٹرنیشنل کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ اہمیت دینے لگ گئے

انٹرنیشنل کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ اہمیت دینے لگ گئے۔ ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *