Home / جاگو کھیل / دورۂ نیوزی لینڈ سے باہر ہونے پر شاداب خان نے کیا کہا؟

دورۂ نیوزی لینڈ سے باہر ہونے پر شاداب خان نے کیا کہا؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کا دورۂ نیوزی لینڈ سے باہر ہونے پر  بیان آ گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی پوسٹ میں شاداب خان نے دورے میں  منتخب ہونے والی ٹیم  کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

شاداب خان کا کہنا ہے کہ میں ابھی اپنی انجری سے ٹھیک ہورہا ہوں اور جلد ہی 4 روزہ کرکٹ کھیلنا شروع کروں گا۔

 آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا کہ ہمارے ہاں روایت ہے کہ جو ٹیم میں منتخب نہیں ہوئے ان کے حق میں ٹیم میں منتخب ہونے والوں کو ناپسند کیا جاتا ہے، لیکن مثبت رہیں اور شاہین سمیت تمام کھلاڑیوں کو سپورٹ کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا۔

چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے کہا تھا کہ شاداب خان اہم کھلاڑی ہیں، بدقسمتی سے انجری کی وجہ سے وہ اسکواڈ میں شامل نہیں، وہ 2 ہفتے کے بعد بولنگ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

وہاب ریاض نے کہا تھا کہ صائم ایوب، افتخار احمد، محمد نواز، وسیم جونیئر، زمان خان، عامر جمال، اعظم خان، عباس آفریدی، صاحبزادہ فرحان، حسیب اللّٰہ خان، اسامہ میر، ابرار احمد، حارث رؤف، شاہین آفریدی، بابر اعظم، محمد رضوان اور فخر زمان اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

Check Also

انٹرنیشنل کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ اہمیت دینے لگ گئےانٹرنیشنل کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ اہمیت دینے لگ گئے

انٹرنیشنل کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ اہمیت دینے لگ گئے۔ ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *