Home / جاگو کھیل / شعیب اور ثناء کی شادی کے بعد ثانیہ مرزا کی پہلی معنی خیز پوسٹ سامنے آگئی

شعیب اور ثناء کی شادی کے بعد ثانیہ مرزا کی پہلی معنی خیز پوسٹ سامنے آگئی

بھارتی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے خلع کی تصدیق اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثناء جاوید کی شادی کے بعد پہلی پوسٹ شیئر کر دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنی تصویر معنی خیز کیپشن کے ساتھ شیئر کی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے جب پاکستانی سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ ثناء جاوید نے اپنی شادی کا اعلان کیا تو دونوں ممالک کے سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے بھارتی سابق ٹینس اسٹار سے اظہار ہمدردی کیا۔

تاہم ثانیہ مرزا نے اب تک اس معاملے پر خاموشی اختیار کی ہوئی تھی جبکہ ان کے والد اور بہن نے ان کی جانب سے خلع کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ چند ماہ قبل ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے خلع لے لی تھی۔

ثانیہ مرزا نے خلع کی تصدیق اور شعیب ملک کی شادی کے اعلان کے بعد انسٹاگرام پر پہلی بار اپنی تصویر شیئر کی ہے۔

مذکورہ تصویر میں ثانیہ مرزا ہلکے میک اپ، فرینچ چوٹی اور سیاہ جیکٹ میں ملبوس پُر اعتماد انداز میں خود کو آئینے میں دیکھ رہی ہیں۔

انہوں نے مذکورہ پوسٹ کے کیپشن میں فقط ایک لفظ ’ریفلکٹ‘ لکھا ہے۔

ثانیہ مرزا کی جانب سے خلع کے بعد پہلی پوسٹ منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے ان کے انداز کی تعریف کی اور ساتھ ہی انہیں آگے بڑھنے کا حوصلہ بھی دیتے نظر آئے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد شعیب ملک سے خلع اور پھر ان کی ثناء جاوید سے شادی کے بعد ثانیہ مرزا کی حمایت میں سامنے آرہے ہیں۔

اس سے قبل ثانیہ مرزا نے مختلف انسٹااسٹوریز  شیئر کی ہیں تاہم مذکورہ پوسٹ ان کی جانب سے کی گئی پہلی پوسٹ ہے۔

Check Also

انٹرنیشنل کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ اہمیت دینے لگ گئےانٹرنیشنل کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ اہمیت دینے لگ گئے

انٹرنیشنل کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ اہمیت دینے لگ گئے۔ ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *