Home / جاگو کھیل / جنوبی افریقی فاسٹ بولر لونگی اینگڈی کی پی ایس ایل میں شرکت مشکوک

جنوبی افریقی فاسٹ بولر لونگی اینگڈی کی پی ایس ایل میں شرکت مشکوک

جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر لونگی اینگڈی کی پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں شرکت مشکوک ہوگئی۔

کرکٹ ساؤتھ افریقا نے فاسٹ بولر کو فٹنس خدشات کے پیشِ نظر اب تک این او سی نہیں دیا ہے۔

جنوبی افریقی بولر پی ایس ایل میں پشاور زلمی کا حصہ ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی پیر کو ہونے والے ری پلیسمنٹ ڈرافٹ میں اینگڈی کا متبادل پلیئر منتخب کرسکتی ہے۔

پیر کو ہونے والے ری پلیسمنٹ ڈرافٹ میں ٹیمیں مزید 8 پلیئرز کے مکمل یا جزوی متبادل پک کریں گی۔

ذرائع کے مطابق کراچی کنگز پلاٹینم میں کیرون پولارڈ کا متبادل پک کرے گی، کیرون پولارڈ آئی پی ایل میں مصروفیات کی وجہ سے پلے آف مرحلے میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

علاوہ ازیں پشاور زلمی نور احمد اور نوین الحق کا ری پلیسمنٹ بھی پک کرے گی جبکہ لاہور قلندرز سِلور میں راشد خان کا پورے ٹورنامنٹ کے لیے ری پلیسمنٹ پک کرے گی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 میچز کے لیے دستیاب ہسارنگا کا جزوی متبادل پک کرے گی جبکہ لاہور قلندرز ڈین لارنس اور کراچی کنگز ٹم سائفرٹ کا جزوی متبادل پک کریں گی۔

Check Also

انٹرنیشنل کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ اہمیت دینے لگ گئےانٹرنیشنل کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ اہمیت دینے لگ گئے

انٹرنیشنل کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ اہمیت دینے لگ گئے۔ ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *