Home / جاگو دنیا / بی جی پی کو اپ سیٹ، کانگریس کی نشستوں میں حیران کن اضافہ

بی جی پی کو اپ سیٹ، کانگریس کی نشستوں میں حیران کن اضافہ

بھارت کی 543 رکنی پارلیمنٹ لوک سبھا کے انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

بھارتی عام انتخابات کے نتائج ہر لمحے تبدیل ہو رہے ہیں، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیے اپ سیٹ جبکہ کانگریس کی نشستوں میں حیران کن اضافہ ہوا ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو 241 نشستوں پر برتری حاصل ہے، اس کے مقابل آل انڈیا کانگریس کو 101 نشستوں، سماج وادی پارٹی کو 35 نشستوں جبکہ آل انڈیا ترینمول کانگریس کو 29 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

جالندھر کی نشست سے کانگریس کے امیدوار چرن جیت سنگھ چنی کامیاب ہوئے ہیں، انہوں نے بی جے پی کے امیدوار سشیل کمار رنکو کو 1 لاکھ 75 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دی۔

بی جے پی کے امیدوار امیت سنگھ کو گاندھی نگر کی نشست پر، نریندر مودی کو واراناسی کی نشست پر جبکہ کانگریس رہنما راہول گاندھی کو کیرالہ کی نشست پر برتری حاصل ہے۔

ایس پی کے اکھیلیش کو یوپی کی نشست، کانگریس رہنما ششی تھرور کو کیرالہ کی نشست پر، کانگریس رہنما راج ببرکو گڑ گاؤں کی نشست پر برتری حاصل ہے۔

کانگریس رہنما راہول گاندھی رائے بریلی سے آگے ہیں، بی جے پی رہنما ہیما مالنی کو متھرا کی نشست سے برتری حاصل ہے، مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ محبوبہ مفتی اننت ناگ کی نشست پر پیچھے ہیں۔

راج ناتھ سنگھ کو لکھنؤ کی نشست پر، ٹی ایم سی کے یوسف پٹھان کو مغربی بنگال کی نشست پر، اسدالدین اویسی کو حیدر آباد کی نشست پر، بی جے پی رہنما کنگنا رناوٹ کو ہما چل پردیش کی نشست پر برتری حاصل ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انتخابی نتائج کے اثرات بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں بھی نظر آ رہے ہیں جو کریش کر گئی۔

بی ایس ای انڈیکس 4 ہزار378 پوائنٹس کی کمی سے 72 ہزار 76 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

ابتدائی نتائج کے مطابق بی جےپی کی زیرِ قیادت اتحاد این ڈے اے کو بھاری اکثریت ملنے کا امکان نہیں ہے۔

اس سے قبل ایگزٹ پولز میں مودی کے اتحاد این ڈی اے کی بڑی کامیابی کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

Check Also

مالدیپ: صدر پر ’کالا جادو‘ کرنے کے الزام میں 2 وزراء سمیت 4 افراد گرفتار

صدر محمد معیزو پر ’کالا جادو‘ کرنے کے الزام میں مالدیپ کے 2 وزراء سمیت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *