Home / جاگو دنیا / متحدہ عرب امارات میں بغیر لائسنس قرآن پاک پڑھانے والے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر پابندی کا اعلان

متحدہ عرب امارات میں بغیر لائسنس قرآن پاک پڑھانے والے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر پابندی کا اعلان

متحدہ عرب امارات میں بغیر لائسنس قرآن پاک کی تعلیم دینے والے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر پابندی کا اعلان کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں حکام سے ضروری لائسنس حاصل نہ کرلینے تک قرآن کریم پڑھانے کے حوالے سے کوئی بھی مرکز قائم کرنا یا اس کا انتظام کرنا ممنوع ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مقامی محکمے کی جانب سے اتوار (2 جون) کو شہریوں کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی گئی تھی جس میں قرآن کی تدریس کی خدمات دینے والے غیر لائسنس یافتہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے لاحق خطرات کو اجاگر کیا گیا تھا۔

اسلامی امور کے ادارے کی جانب سے کہا گیا تھا کہ نوجوان نسل کے تحفظ کے لیے مذہبی تعلیم کی درستگی کو یقینی بنانا ضروری ہے۔

ایڈوائزری میں والدین کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ساتھ ہی بغیر لائسنس والی تدریسی سرگرمیوں کی اطلاع متعلقہ حکام کو دینے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

Check Also

مالدیپ: صدر پر ’کالا جادو‘ کرنے کے الزام میں 2 وزراء سمیت 4 افراد گرفتار

صدر محمد معیزو پر ’کالا جادو‘ کرنے کے الزام میں مالدیپ کے 2 وزراء سمیت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *