Home / جاگو دنیا / میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کرے گا: لیگی رہنما سردار ظہور

میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کرے گا: لیگی رہنما سردار ظہور

اٹک سے تعلق رکھنے والے معروف پاکستانی بزنس مین, بزنس کمیٹی فرانس کے صدر و سینئر رہنما سرادر ظہور اقبال خان نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کرے گا۔

سردار ظہور نے ’جنگ‘ سے گفتگو میں کہا ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے بڑے اچھے طریقے سے اپنی صلاحیتوں سے پارٹی کو آگے بڑھایا ہے، اب میاں نواز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں سے ملکی معیشت بہتر ہو گی اور پاکستان موجودہ مشکلات سے نجات حاصل کرکے ترقی کی طرف کامزن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس خاندان نے ملک قوم کی خاطر بے پناہ قربانیاں دی ہیں، ایک بار نہیں تین بار ان کو اقتدار سے علیحدہ کر کے ملک کو جو نقصان پہنچایا گیا ہے اُس کا ازالہ میاں نواز شریف کی صلاحیتوں سے ہی ہو سکے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی تن من دھن کے ساتھ ان کے ساتھ ہیں۔

انہوں کہا فرانس سمیت یورپ بھر میں ن لیگ ایک مضبوط اور موثر جماعت ہے، قائد میاں نواز شریف نے لندن ملاقات میں جلد وطن واپسی اور پارٹی قیادت سنبھالنے کو عندیہ دیا تھا، وہ پورا ہو گیا اب انشااللّٰہ وہ فرانس میں بزنس کمیونٹی اور پارٹی کے یورپ کنونشن کے لیے فرانس کا دورہ کریں گے جس کی دعوت اُنہوں نے قبول کی تھی۔

ظہور اقبال نے مزید بتایا کہ نوازشریف کی قیادت میں ملک میں نئے دور کے سفر کے آغاز ہو گیا ہے جس کی خوشخبری اُنہوں سنائی تھی۔

Check Also

مالدیپ: صدر پر ’کالا جادو‘ کرنے کے الزام میں 2 وزراء سمیت 4 افراد گرفتار

صدر محمد معیزو پر ’کالا جادو‘ کرنے کے الزام میں مالدیپ کے 2 وزراء سمیت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *