Home / جاگو دنیا / برطانیہ کو پاکستانیوں کے مسترد ویزوں کی مد میں 53 لاکھ پاؤنڈ وصول

برطانیہ کو پاکستانیوں کے مسترد ویزوں کی مد میں 53 لاکھ پاؤنڈ وصول

ویزا لگے یا مسترد ہو، برطانیہ کو لاکھوں پاؤنڈ کا فائدہ ہوتا ہے۔  میڈیا رپورٹ کے مطابق 2023 میں برطانیہ کو پاکستانیوں کے مسترد ویزوں کی مد میں 53 لاکھ پاؤنڈ وصول ہوئے۔ 

میڈیا رپورٹ مطابق 2023 میں پاکستان سے برطانوی ویزے کی 40 فیصد درخواستیں رد ہوئیں۔

میڈیا رپورٹ مطابق 2023 میں شنجن ممالک نے بھی پاکستانیوں کی 50 فیصد ویزا درخواستیں مسترد کیں۔

پاکستانوں کے برطانوی اور شنجن ویزے مسترد ہونے کی شرح 40 فیصد ہے۔ یورپی ممالک کے لئے بالغ افراد کی ویزا فیس آج سے مزید بڑھ جائے گی۔

میڈیارپورٹ مطابق اضافے سے برطانوی ویزا فیس 120 پاؤنڈ اور شنجن ویزا فیس 90 یورو ہوجائے گی۔ بیشتر درخواست دہندگان نجی ایجنسی کو بنیادی درخواست کے لئے اضافی رقم بھی ادا کرتے ہیں۔

Check Also

مالدیپ: صدر پر ’کالا جادو‘ کرنے کے الزام میں 2 وزراء سمیت 4 افراد گرفتار

صدر محمد معیزو پر ’کالا جادو‘ کرنے کے الزام میں مالدیپ کے 2 وزراء سمیت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *