Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / مہاراج والد عامر خان کو بہت پسند آئی، جنید خان

مہاراج والد عامر خان کو بہت پسند آئی، جنید خان

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اپنے صاحبزادے جنید خان کی فلم ’مہاراج ‘ سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔

ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز کی گئی فلم مہاراج پر فلم بینوں کا ردعمل کافی مثبت ہے،1800ء کی دہائی کے بمبئی سے جڑے سچے واقعات مبنی یہ فلم سے جنید نگری نے انڈسٹری میں پہلا قدم رکھا ہے۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں جنید خان نے اپنی ڈیبیو فلم ’مہاراج‘ سے متعلق والد عامر خان کا ردعمل شیئر کیا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ چند ماہ قبل ہی والد نے فلم دیکھی، وہ فلم سے بہت متاثر ہوئے، انہیں یہ بہت ہی پسند آئی۔

جنید خان نے بتایا کہ والد عام طور پر ہمیں وہ کرنے دیتے ہیں جو ہم کرنا چاہتے ہیں، جب ہم کوئی خاص بات پوچھیں تو پھر وہ ہمیں مشورہ دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فلم دیکھنے کے بعد ناظرین کے ردعمل سے خوش ہوں، میں الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا کہ میں اس وقت کیسا محسوس کر رہا ہوں۔

جنید خان نے فلم کا حصہ بننے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر بتایا کہ انہیں کہانی کےلیے سدھارتھ پی ملہوترا اور آدی سر نے بلوایا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلم کی کہانی مجھے دلکش لگی، یہ یش راج کے بینر تلے اہم پروجیکٹ تھا، یہ درست انتخاب تھا۔

Check Also

کمل ہاسن کالکی میں امیتابھ بچن کی پرفارمنس سے متاثر

بھارتی اداکار کمل ہاسن فلم نے کالکی اے ڈی 2898 میں امیتابھ بچن کی پرفارمنس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *