Home / تازہ ترین خبر / پی ڈی ایم کے پہلے جلسے کی نئی تاریخ پر بھی پیپلزپارٹی کے تحفظات

پی ڈی ایم کے پہلے جلسے کی نئی تاریخ پر بھی پیپلزپارٹی کے تحفظات

اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے پہلے جلسےکی نئی تاریخ پرپیپلزپارٹی نے تحفظات کا اظہار کردیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی ہر سال 18 اکتوبرکو یوم شہدائے کارساز کراچی مناتی ہے اور اس روز پی پی نے کراچی میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے  باعث پی ڈی ایم کے کوئٹہ کے جلسے کی تاریخ پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی اسٹیرنگ کمیٹی نے جلسہ 11 اکتوبر کو کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن جے یو آئی اور پی کے میپ نے اپنے طور پر جلسہ 18 اکتوبر تک ملتوی کردیا۔

جے یو آئی (ف) کے ذرائع کا کہنا ہےکہ جلسے کی تاریخ میں تبدیلی بدنیتی نہیں بلکہ سب کی سہولت کیلئے تاریخ تبدیل کی ہے، اپوزیشن اتحاد قومی مفاد میں ہے، اسے ہر قیمت پر بچایا اور آگے بڑھایا جائے گا جب کہ امید ہے دیگرمسائل کی طرح یہ معاملہ بھی آج اسٹیرنگ کمیٹی میں حل کرلیا جائے گا۔

Check Also

کراچی، لاہور اور صوابی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج

کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کی طویل بندش اور بدترین لوڈ شیڈنگ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *