Home / جاگو دنیا / بحرین کا بھی قطر کے لیے فضائی راستے کھولنے کا اعلان

بحرین کا بھی قطر کے لیے فضائی راستے کھولنے کا اعلان

مناما: 

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے بعد اب بحرین نے بھی قطر کے ساتھ سفری تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بحرین نے تین سال بعد آج سے قطر کے لیے فضائی راستے کھول دیئے ہیں۔ سعودی عرب اور امارات کے بعد بحرین  قطر کے لیے فضائی اور بحری راستے کھولنے والا تیسرا عرب ملک بن گیا ہے۔

2017 کے وسط میں سعودی عرب سمیت 6 عرب ممالک نے قطر پر دہشت گردوں کی سہولت کاری کا الزام عائد کرتے ہوئے سفارتی، سفری اور تجارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے۔ 

رواں ماہ کے آغاز میں جی سی سی سربراہ اجلاس میں سعودی عرب نے قطر سے تعلقات کی بحالی کا عندیہ دیا تھا اور اس اجلاس میں حیران کن طور پر قطر نے بھی شرکت کی تھی۔

عرب ممالک کی جانب سے بتدریج قطر سے تعلقات کی بحالی میں امریکا نے کلیدی کردار ادا کیا ہے اور امریکی ثالثی کے نتیجے میں ہی سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک نے قطر سے تعلقات پر نظر ثانی کی ہے۔

Check Also

اسرائیل کے فلسطینی علاقوں میں آبادکاری منصوبےامن کو نقصان پہنچانا ہے: سعودی وزارت خارجہ

سعودی عرب نے مغربی کنارے میں اسرائیل کی نئی بستیوں کی تعمیر اور آبادکاری کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *