Home / جاگو کھیل / پی سی بی کا لیگ میں ادائیگیوں پر فیکا کی رپورٹ پر تحفظات کا اظہار

پی سی بی کا لیگ میں ادائیگیوں پر فیکا کی رپورٹ پر تحفظات کا اظہار

لیگ کرکٹ میں ادائیگیوں پر کرکٹرز کی عالمی تنظیم فیکا کی رپورٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے تحفظات کا اظہار کردیا۔ 

لیگز میں ادائیگیوں کے حوالے سے فیکا کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پی ایس ایل اور آئی پی ایل سمیت متعدد لیگز میں ادائیگیوں کے معاملے پر شکایت ملی ہیں۔

فیکا نے اپنی رپورٹ میں الزام عائد کیا کہ گزشتہ 24 ماہ کے دوران ان لیگز میں ادائیگیوں میں بےضابطگی سامنے آئی ہے۔

فیکا کی رپورٹ کے بعد پی سی بی نے کرکٹرز کی ایسوسی ایشن سے رابطہ کیا۔

ڈائریکٹر انٹرنیشنل پی سی بی عثمان واہلہ کا کہنا ہے کہ فیکا کی رپورٹ میں پی ایس ایل کے بارے میں غلط کہا گیا ہے۔ فیکا کو تحریری طور پر رپورٹ پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ دو سال تو کیا، تمام 9 ایڈیشنز میں ادائیگیوں کی تاخیر کا کوئی معاملہ نہیں ہوا۔

Check Also

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے نیدرلینڈ کی سفیر ہینی ڈی وریس کی ملاقات

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے نیدرلینڈ کی سفیر ہینی ڈی وریس نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *