Home / جاگو دنیا / کیٹ مڈلٹن بڑے بیٹے شہزادہ جارج کا کیا نام رکھنا چاہتی تھیں؟

کیٹ مڈلٹن بڑے بیٹے شہزادہ جارج کا کیا نام رکھنا چاہتی تھیں؟

پرنسز آف ویلز کیٹ مڈلٹن ابتداء میں بڑے بیٹے شہزادہ جارج کا نام ’جارج‘ نہیں رکھنا چاہتی تھیں۔

شاہی مبصر کیٹی نکول نے انکشاف کیا ہے کہ کیٹ مڈلٹن اپنے بڑے بیٹے کا نام’الیگزینڈر‘ رکھنا چاہتی تھیں۔

اُنہوں نے شہزادہ ولیم کے قریبی دوستوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ شاہی جوڑی نے پیدائش سے قبل اپنے بچے کی جنس معلوم نہیں کی تھی کیونکہ شہزادہ ولیم چاہتے تھے بچے کی جنس پیدائش سے پہلے سامنے نہ آئے۔

کیٹی نکول نے بتایا کہ اگرچہ شاہی جوڑی اپنے بچے کی جنس کے بارے میں پیدائش سے قبل نہیں جانتی تھی لیکن کیٹ مڈلٹن کو ایسا لگ رہا تھا کہ ان کے ہاں بیٹا پیدا ہوگا اور اُنہوں نے بیٹے کے لیے’الیگزینڈر‘ نام کا انتخاب بھی کرلیا تھا لیکن اس بارے میں حتمی فیصلہ نہیں کیا تھا۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ جب شہزادہ جارج کی پیدائش سے کچھ ہفتے پہلے میری شاہی جوڑی سے ملاقات ہوئی تو شہزادہ ولیم نے مجھے بھی یہی بتایا کہ ہم نے اپنے بچے کی جنس معلوم نہیں کی کیونکہ اس نے کہا کہ زندگی میں سرپرائز بہت کم ہوتے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ بچے کی جنس کے بارے میں ہمیں پیدائش کے بعد ایک سرپرائز کی طور پتہ چلے۔

Check Also

مالدیپ: صدر پر ’کالا جادو‘ کرنے کے الزام میں 2 وزراء سمیت 4 افراد گرفتار

صدر محمد معیزو پر ’کالا جادو‘ کرنے کے الزام میں مالدیپ کے 2 وزراء سمیت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *