Home / جاگو دنیا / ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے تابوت کی تصاویر سامنے آ گئیں

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے تابوت کی تصاویر سامنے آ گئیں

ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر کی آخری رسومات کی ادائیگی کا سلسلہ آج تبریز سے شروع ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہزاروں سوگوار شہری آج صبح تبریز کی سڑکوں پر موجود تھے جہاں ایرانی حکام نے صدر رئیسی کے حوالے سے تقاریر کیں اور تمام افراد نے اس موقع پر ان کے لیے دعا بھی کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تبریز میں ایک ٹرک پر ایرانی صدر اور وزیر خارجہ سمیت ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے تابوت تھے جنہیں سیکڑوں افراد نے چھونے کے کوشش کی۔

اس موقع پر ایرانی شہریوں کے ہاتھوں میں صدر رئیسی کی تصاویر تھیں۔

علاوہ ازیں تہران سمیت ایران کے مختلف شہروں میں صدر رئیسی سمیت جاں بحق ہونے والے افراد کے بینرز بھی سڑکوں پر لگائے گئے ہیں۔

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ایرانی حکام کے مطابق آخری رسومات کے سلسلے میں تبریز، قم، تہران، بیرجند اور مشہد میں جلوس برآمد کیے جائیں گے۔

تبریز سے تمام میتیں قم لائی جائیں گی جہاں تعزیتی تقریب مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے ہوگی۔

تہران میں آخری رسومات بدھ کی صبح ساڑھے 9 بجے ادا کی جائیں گی اور جاں بحق افراد کی نمازِ جنازہ بدھ کو تہران ہی میں ادا کی جائے گی۔

صدر رئیسی و دیگر کی نمازِ جنازہ سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای پڑھائیں گے۔

Check Also

اسرائیل کے فلسطینی علاقوں میں آبادکاری منصوبےامن کو نقصان پہنچانا ہے: سعودی وزارت خارجہ

سعودی عرب نے مغربی کنارے میں اسرائیل کی نئی بستیوں کی تعمیر اور آبادکاری کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *