Home / جاگو دنیا / بھارت: کہیں موسلادھار بارشیں، کہیں شدید گرمی، طوفان ریمل سے 16 افراد ہلاک

بھارت: کہیں موسلادھار بارشیں، کہیں شدید گرمی، طوفان ریمل سے 16 افراد ہلاک

بھارت  کی کچھ ریاستوں میں طوفانی بارشیں ہو رہی ہیں تو کچھ ریاستیں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میزورام میں طوفان ریمل کے باعث ہونے والی شدید بارشوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آنے سے 10 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ مغربی بنگال میں اس طوفان کے باعث 6 اموات ہوئی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میزورام کے متاثرہ علاقوں میں اسکول اور سرکاری دفاتر بند کر دیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق راجستھان اور دہلی سمیت بھارت کے شمال مغربی حصّوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جبکہ کیرالہ میں کچھ دنوں میں مون سون کی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Check Also

اسرائیل کے فلسطینی علاقوں میں آبادکاری منصوبےامن کو نقصان پہنچانا ہے: سعودی وزارت خارجہ

سعودی عرب نے مغربی کنارے میں اسرائیل کی نئی بستیوں کی تعمیر اور آبادکاری کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *