Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / علی ظفر اور شردھا کپور کی پرانی ویڈیو آج کل کیوں وائرل ہو رہی ہے؟

علی ظفر اور شردھا کپور کی پرانی ویڈیو آج کل کیوں وائرل ہو رہی ہے؟

نوجوان نسل کے پسندیدہ گلوکار علی ظفر کی بھارتی اداکاراؤں شردھا کپور اور پرینیتی چوپڑا کے ہمراہ پرانی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پرینیتی چوپڑا کے ہمراہ کھڑی شردھا کپور میڈیا کو انٹرویو دے رہی ہیں۔

شردھا کپور پاکستانی معروف اداکار و گلوکار علی ظفر کی صلاحیتوں کی تعریفیں کرہی ہیں جبکہ اس دوران علی ظفر اچانک کیمرے کے سامنے آجاتے ہیں۔

شردھا چند سیکنڈز کے لیے انٹرویو روک کر علی ظفر کی جانب دیکھتی ہیں اور دوبارہ بات شروع کر دیتی ہیں۔

اسی دوران ویڈیو میں علی ظفر صحافیوں سے پوچھتے ہیں کہ آپ لوگ کیسے ہیں؟ خوش ہیں؟ میرا نام ناٹی (شرارتی) علی ہے۔

اس پرانے ویڈیو کلپ کا سوشل میڈیا پر آنا ہی تھا کہ انٹرنیٹ صارفین علی ظفر سے متعلق اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

 کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ گلوکار واقع میں کس قدر مزاحیہ طبیعت کے مالک ہیں جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ لڑکوں کی عادت میں ہوتا ہے کہ وہ اسی طرح سے اپنے دوستوں کو تنگ کرتے ہیں۔

ویڈیو پر کچھ صارفین علی ظفر کے حق میں جبکہ کچھ گلوکار کے خلاف کمنٹس کر رہے ہیں۔

Check Also

کمل ہاسن کالکی میں امیتابھ بچن کی پرفارمنس سے متاثر

بھارتی اداکار کمل ہاسن فلم نے کالکی اے ڈی 2898 میں امیتابھ بچن کی پرفارمنس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *