Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / سچی محبت کیلئے آخرحد تک لڑتی رہوں گی: ملائیکہ اروڑہ

سچی محبت کیلئے آخرحد تک لڑتی رہوں گی: ملائیکہ اروڑہ

بالی ووڈ کی چھیاں چھیاں گرل ملائیکہ اروڑہ کا کہنا ہے کہ میں سچی محبت کے لیے آخرحد تک لڑتی رہوں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈانسر و اداکارہ ملائکہ اروڑہ اور ان کے دیرینہ بوائے فرینڈ اداکار ارجن کپور کی علیحدگی کی خبریں گزشتہ چند ہفتوں سے زور پکڑ رہی ہیں۔

حال ہی میں ارجن کپور کی 39 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی رہائش گاہ پر رات گئے پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں ان کے قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی لیکن ان کی گرل فرینڈ ملائیکہ اروڑہ اس پارٹی سے غائب تھیں۔

ساگرہ کی پارٹی میں ملائیکہ اروڑہ کی عدم موجودگی نے اس جوڑے کی علیحدگی سے متعلق گردشی خبروں میں جیسے آگ کا کام کیا ہے۔

اب گزشتہ سب بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈانسر نے ایک سوال کے جواب میں محبت کے بارے میں اپنا خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے میں سچی محبت سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گی، میں ایک اسکارپین ہوں، اس لیے اپنی محبت کے لیے آخری دم تک لڑتی رہوں گی لیکن اس کے ساتھ ہی میں ایک حقیقت پسند انسان بھی ہوں اور جانتی ہوں نؤکے مجھے کس حد تک جانا ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی می ارجن کپور نے اپنی 39ویں سالگرہ منائی ہے، لیکن اس موقع پر ملائیکہ اروڑہ نے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دینے کی بجائے سوشل میڈیا پر مبہم پوسٹ شیئر کی تھی جس کے بعد ان کی علیحدگی کی خبریں مزید طول پکڑ گئیں ہیں۔

واضح رہے علیحدگی سے متعلق گردشی خبروں پر ملائیکہ اروڑہ اور ارجن کپور دونوں ہی خاموش ہیں، کسی نے اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔

Check Also

کمل ہاسن کالکی میں امیتابھ بچن کی پرفارمنس سے متاثر

بھارتی اداکار کمل ہاسن فلم نے کالکی اے ڈی 2898 میں امیتابھ بچن کی پرفارمنس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *