Home / جاگو دنیا / محبوبہ مفتی نے بھارتی اینکر کو کرارا جواب دے کر چپ کرادیا

محبوبہ مفتی نے بھارتی اینکر کو کرارا جواب دے کر چپ کرادیا

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارتی اینکر کو کرارا جواب دے کر چپ کرادیا۔

ٹی وی پروگرام ‘آپ کی عدالت’ میں گفتگو کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ آپ پاکستان کی سفارتی تنہائی کا دعویٰ کرتے ہیں جبکہ امریکا، چین، روس، سعودی عرب سب پاکستان کے ساتھ ہیں۔

بھارتی اینکر نے جب طنز کیا کہ پاکستان کٹورا لے کر ہر جگہ جاتا ہے تو محبوبہ مفتی بولیں کہ سعودی ولی عہد نے جب بھارت میں سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کیے تو مودی جی بھی ہاتھ باندھے کھڑے تھے۔

پاک بھارت جنگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ آپ کو کشمیر کشمیریوں کے بغیر چاہیے؟ عقل کی بات کریں، دونوں ملکوں میں کوئی جنگ نہیں ہوسکتی۔

خیال رہے کہ 14 فروری کو کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوجی قافلے پر ہونے والے کار خود کش حملے میں 45 سے زائد فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد سے بھارت نے بغیر ثبوتوں کے پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔آپ پاکستان کی سفارتی تنہائی کا دعویٰ کرتے ہیں جبکہ امریکا، چین، روس، سعودی عرب سب پاکستان کے ساتھ ہیں، سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر— فوٹو: فائل

Check Also

اسرائیل کے فلسطینی علاقوں میں آبادکاری منصوبےامن کو نقصان پہنچانا ہے: سعودی وزارت خارجہ

سعودی عرب نے مغربی کنارے میں اسرائیل کی نئی بستیوں کی تعمیر اور آبادکاری کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *