Home / جاگو دنیا / بھارتی ریاست آسام میں زہریلی شراب پینے سے 98 افراد ہلاک

بھارتی ریاست آسام میں زہریلی شراب پینے سے 98 افراد ہلاک

نئی دلی: بھارتی ریاست آسام میں زہریلی شراب پینے سے 98 افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کے واقعات آسام کے اضلاع جورہٹ اور گولاہٹ میں پیش آئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق زہریلی شراب میتھیل الکوحل سے تیار کی گئی تھی۔

بھارتی حکام کے مطابق شراپ پینے سے ہلاک افراد کی تعداد 98 ہے جب کہ 200 کے قریب متاثرہ افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

شراب سے متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ شراب کی بو ڈیزل جیسی تھی اور دیکھنے میں دودھ جیسی لگ رہی تھی۔

اے آئی جی آسام کا کہنا ہے کہ ایک درجن سے زائد افراد کو تحقیقات کے لیے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ دو ہفتے قبل بھی بھارتی ریاست اترکھنڈ اور اتر پردیش میں زہریلی شراپ پینے سے 100 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Check Also

اسرائیل کے فلسطینی علاقوں میں آبادکاری منصوبےامن کو نقصان پہنچانا ہے: سعودی وزارت خارجہ

سعودی عرب نے مغربی کنارے میں اسرائیل کی نئی بستیوں کی تعمیر اور آبادکاری کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *