Home / جاگو دنیا / آسٹریا میں پرائمری اسکولوں میں حجاب پر پابندی کا بل منظور

آسٹریا میں پرائمری اسکولوں میں حجاب پر پابندی کا بل منظور

ویانا: 

آسٹریا کی پارلیمنٹ نے پرائمری اسکولوں میں حجاب پر پابندی کا بل منظور کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی ملک آسٹریا کی پارلیمنٹ نے پرائمری اسکولوں میں حجاب پر پابندی کا بل منظور کرلیا ہے، حکومتی جماعت اور اتحادیوں کی جانب سے بل کے حق میں ووٹ ڈالے گئے جب کہ اپوزیشن جماعتوں نے بل کی مخالفت کی، مسلم مخالف تاثر سے بچنے کے لیے بل میں کہا گیا ہے کہ ’یہ پابندی ہر اس نظریہ اور مذہب پر لگائی گئی ہے جس میں سر کا ڈھانپنا شامل ہے‘۔

آسٹرین حکومت کا کہنا ہے کہ اس پابندی کا اطلاق تعلق سکھ برادری اور یہودیوں کی ٹوپی پر نہیں ہوگا جب کہ بل کو عدالت میں چیلنج کیا جاسکتا ہے۔ دوسری جانب بل کی منظوری کے بعد آسٹریا میں مسلم تنظیموں کی جانب سے شدید رد عمل دیکھنے میں آیا ہے۔

Check Also

اسرائیل کے فلسطینی علاقوں میں آبادکاری منصوبےامن کو نقصان پہنچانا ہے: سعودی وزارت خارجہ

سعودی عرب نے مغربی کنارے میں اسرائیل کی نئی بستیوں کی تعمیر اور آبادکاری کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *