Home / جاگو کھیل / کرسٹیانو رونالڈو رات 10 بجے کے بعد کسی سے بات کیوں نہیں کرتے؟

کرسٹیانو رونالڈو رات 10 بجے کے بعد کسی سے بات کیوں نہیں کرتے؟

عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے انکشاف کیا ہے کہ وہ رات کو 10 بجے کے بعد کسی سے بات نہیں کرتے۔

 کرسٹیانو رونالڈو فٹبال گراؤنڈ میں اپنی شاندار کارکردگی دکھانے کے علاوہ اپنی معمول کی زندگی میں ہر کام پرفیکشن سے کرنے کی وجہ سے بھی کافی مشہور ہیں۔

اسی لیے وہ کبھی اپنی صحت اور فٹنس کے حوالے سے کوئی سمجھوتا نہیں کرتے اور اپنے ساتھی کھلاڑیوں سے بھی مستقل پوری ذمہ داری سے بہترین  پرفارمنس دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ میں نے کسی بھی طرح کے ذہنی تناؤ سے دور رہنے کے لیے ایک عادت بنائی ہے اور وہ یہ ہے کہ میں رات 10 یا 11 بجے کے بعد بات نہیں کرتا۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں اپنے دماغ کو پُرسکون رکھنے کے لیے رات کو 10 بجے کے بعد کسی سے فون پر بھی بات نہیں کرتا اور سب کو یہ کہتا ہوں کہ مجھے رات 10 بجے کے بعد فون مت کریں۔

واضح رہے کہ کرسیانو رونالڈو آج کل گرمیوں میں ہونے والی یورپین چیمپئن شپ کے لیے خود کو تیار کر رہے ہیں۔

Check Also

بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔  انہوں نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *