Home / جاگو دنیا / مارک زکربرگ 40 ویں سالگرہ کہاں اور کیسے منا رہے ہیں؟

مارک زکربرگ 40 ویں سالگرہ کہاں اور کیسے منا رہے ہیں؟

میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ آج 40 سال کے ہو گئے ہیں اور ان کے بارے میں یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ وہ اپنی نئی سپر یاٹ پر سالگرہ منا رہے ہیں۔

کچھ دن پہلے مارک زکربرگ کی سپر یاٹ جس کی مالیت 300 ملین ڈالرز ہے، اس نے امریکی ریاست فلوریڈا سے جنوب کی طرف روانہ ہوتے ہی اپنا خودکار شناختی نظام بند کر دیا تھا۔

بزنس انسائیڈر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پبلک شپ ٹریکنگ کے مطابق، 118 میٹر طویل میگا یاٹ مارک زکربرگ کی سالگرہ سے ایک دن قبل گزشتہ روز پانامہ پہنچ گئی تھی۔

رپورٹ میں ایک نجی جیٹ ٹریکر کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بھی بتایا ہے کہ مارک زکربرگ کا جیٹ بھی اسی دن پاناما میں لینڈ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، سُپر یارٹ کے بلڈر نے نجی معلومات شیئر کرنے سے انکار کردیا تاہم سُپر یارٹ اور مارک زکربرگ کے بارے میں جتنی معلومات سامنے آئی ہیں ان سے ایسا لگتا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر اپنی سالگرہ نئی سُپر یارٹ پر ہی منا رہے ہیں۔

مارک زکربرگ کی اس نئی سُپر یارٹ میں کافی آسائشیں موجود ہیں جن میں ہیلی پیڈ، سوئمنگ پول، شاندار جِم، اسپا، مووی روم اور گاڑیاں پارک کرنے کے لیے ایک گیراج شامل ہے۔

Check Also

اسرائیل کے فلسطینی علاقوں میں آبادکاری منصوبےامن کو نقصان پہنچانا ہے: سعودی وزارت خارجہ

سعودی عرب نے مغربی کنارے میں اسرائیل کی نئی بستیوں کی تعمیر اور آبادکاری کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *