Home / جاگو دنیا / لوک سبھا انتخابات کیلئے نریندر مودی نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

لوک سبھا انتخابات کیلئے نریندر مودی نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

بھارت کے موجودہ وزیراعظم نریندر مودی نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی نے آج صبح ریاست اتر پردیش کے شہر وارانسی سے 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی نامزدگی جمع کرائے۔

اس موقع پر ان کی سیاسی جماعت بھارتیہ جنا پارٹی کے رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد نریندر مودی نے پارٹی کارکنوں سے بھی ملاقات کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 1991 سے 8 بار وارانسی سے بی جے پی سیٹ جیت چکی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وارانسی میں بھی اس انتخاب کے ساتویں اور آخری مرحلے میں ووٹنگ ہوگی، یہاں سے گزشتہ انتخابات میں نریندر ہومدی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے تھے۔

Check Also

اسرائیل کے فلسطینی علاقوں میں آبادکاری منصوبےامن کو نقصان پہنچانا ہے: سعودی وزارت خارجہ

سعودی عرب نے مغربی کنارے میں اسرائیل کی نئی بستیوں کی تعمیر اور آبادکاری کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *