Home / جاگو دنیا / بھارتی پولیس نے نئے طریقۂ واردات کا بھانڈا پھوڑ دیا، ملزم گرفتار

بھارتی پولیس نے نئے طریقۂ واردات کا بھانڈا پھوڑ دیا، ملزم گرفتار

بھارت میں خاتون کی جانب سے چوری کی شکایت سامنے آنے کے بعد پولیس نے نئے طریقۂ واردات کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد سے دہلی جانے والی ایک خاتون نے گزشتہ ماہ شکایت کی تھی کہ اس کے ہینڈ بیگ سے 7 لاکھ روپے کے زیورات چوری ہوگئے تھے جس کے بعد دہلی پولیس نے چوری کے اس نئے انداز کا پردہ فاش کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کو امریکا سے بھی ایک شخص کی طرف سے شکایت موصول ہوئی تھی کہ اس کے بیگ سے 20 لاکھ روپے کا قیمتی سامان چوری ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک ملزم کو مسافروں کا سامان چوری کرنے کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، ملزم نے گزشتہ سال 200 پروازوں میں سوار ہو کر بھارت بھر میں ہزاروں کلومیٹر سفر کیا۔

رپورٹس کے مطابق راجیش کپور نامی ملزم اس دوران 100 دنوں تک ایئر پورٹس پر مسافروں کا سامان چوری کرتا رہا۔

بھارتی پولیس کے مطابق ملزم کنیکٹنگ فلائٹس کے مسافروں خاص طور پر بزرگ اور خواتین مسافروں کو نشانہ بناتا، ملزم ایئر پورٹس پر ان کے بیگز پر لکھی تفصیلات سے بھی اندر موجود قیمتی سامان کا پتا لگاتا تھا۔

بھارتی پولیس کے مطابق ملزم بعدازاں جہاز کے اندر اپنی نشست تبدیل کرنے کی درخواست کرتا تاکہ اسے اپنے ٹارگٹ کے برابر والی نشست مل جائے، ملزم جہاز کے اوپری حصے میں سامان رکھنے اور دیگر بہانے سے مسافروں کا قیمتی سامان چوری کیا کرتا تھا۔

بھارتی پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے سفری تفصیلات کے لیے جعلی فون نمبر کا بھی استعمال کیا تھا۔

Check Also

اسرائیل کے فلسطینی علاقوں میں آبادکاری منصوبےامن کو نقصان پہنچانا ہے: سعودی وزارت خارجہ

سعودی عرب نے مغربی کنارے میں اسرائیل کی نئی بستیوں کی تعمیر اور آبادکاری کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *