Home / جاگو دنیا / ڈونلڈ ٹرمپ کو میلانیا کے طلاق لینے کا خوف نہ تھا، وکیل کا دعویٰ

ڈونلڈ ٹرمپ کو میلانیا کے طلاق لینے کا خوف نہ تھا، وکیل کا دعویٰ

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل مائیکل کوہن نے دعویٰ کیا ہے کہ اسٹارمی ڈینئلز اسکینڈل منظر عام پر آیا تو ٹرمپ کو اس بات کی فکر ہی نہیں تھی کہ میلانیا ٹرمپ انہیں چھوڑ تو نہیں دیں گے۔

اپنے بیان میں وکیل مائیکل کوہن نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو زیادہ فکر یہ تھی کہ اسکینڈل کا الیکشن 2016 کی انتخابی مہم پر کیا اثر پڑے گا۔

امریکی میڈیا کے مطابق مائیکل کوہن وہ شخص تھے جو ڈونلڈ ٹرمپ کی مشکلات دور کرنے میں پیش پیش رہے تھے تاہم عدالت میں پیشی کے موقع پر وہ اہم گواہ کے طور پر سامنے آئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق مائیکل کوہن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو اسٹارمی ڈینئلز کے ساتھ افئیر کے معاملے پر پردہ پوشی کے لیے رقم دینے میں ملوث ٹہرانے کی کوشش کی۔

Check Also

اسرائیل کے فلسطینی علاقوں میں آبادکاری منصوبےامن کو نقصان پہنچانا ہے: سعودی وزارت خارجہ

سعودی عرب نے مغربی کنارے میں اسرائیل کی نئی بستیوں کی تعمیر اور آبادکاری کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *