Home / جاگو دنیا / رفح میں اسرائیلی حملے، حماس نے 50 اسرائیلی فوجی زخمی کردیے

رفح میں اسرائیلی حملے، حماس نے 50 اسرائیلی فوجی زخمی کردیے

اسرائیلی فوج نے غزہ میں حملے تیز کر دیے، فلسطینی مزاحمتی گروپوں کی اسرائیلی فوج سے شدید جھڑپیں، 50 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔

فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے ڈرون حملے سے اسرائیلی ٹینک بھی تباہ کردیا۔

رفح میں اقوام متحدہ کی گاڑی پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی ڈرائیور شہید اور غیر ملکی امدادی اہلکار زخمی ہوگیا۔

دوسری جانب دنیا بھر میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج جاری ہے، ایمسٹرڈیم یونیورسٹی میں پولیس کی جانب سے طلباء مظاہرین کے خلاف کارروائی کی گئی۔اس موقع پر جامعہ کا عملہ بھی طلباء کی حمایت میں کھڑا ہوگیا۔

ادھر مصر میں بھی امریکی جامعہ کے طلباء نے احتجاج کیا اور اسرائیلی کمپنیوں کی مصنوعات کے بائیکاٹ کے نعرے لگائے۔

Check Also

اسرائیل کے فلسطینی علاقوں میں آبادکاری منصوبےامن کو نقصان پہنچانا ہے: سعودی وزارت خارجہ

سعودی عرب نے مغربی کنارے میں اسرائیل کی نئی بستیوں کی تعمیر اور آبادکاری کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *