Home / جاگو کھیل / پاکستان ہاکی ٹیم کو آج یورپ کا ویزا ملنے کا امکان

پاکستان ہاکی ٹیم کو آج یورپ کا ویزا ملنے کا امکان

پاکستان ہاکی ٹیم کو آج یورپ کا ویزا ملنے کا امکان ہے تاہم تاخیر کی وجہ سے ہالینڈ کے ساتھ شیڈول میچ متاثر ہوسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق تاحال شینگن ویزا نہ ملنے کی وجہ سے پاکستان ہاکی ٹیم کی روانگی میں تاخیر ہورہی ہے جس کے باعث پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان 22 مئی کو شیڈول میچ بھی متاثر ہوسکتا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان ہاکی فیڈریشن پُرامید ہے کہ دوپہر یا شام تک ویزا مل سکتا ہے۔

قومی ٹیم کو 20 مئی کو دورۂ یورپ پر روانہ ہونا تھا جہاں ہاکی ٹیم ایک ہفتے ہالینڈ میں پریکٹس سیشن اور میچز کھیلے گی۔

بعدازاں قومی ٹیم ہالینڈ سے ہولینڈ روانہ ہوگی جہاں نیشنز کپ 31 مئی سے شروع ہوگا۔

Check Also

بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔  انہوں نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *