Home / جاگو دنیا / آئر لینڈ کے وزیر خارجہ مائیکل مارٹن نے اسرائیل کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

آئر لینڈ کے وزیر خارجہ مائیکل مارٹن نے اسرائیل کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

آئر لینڈ کے وزیرِ خارجہ مائیکل مارٹن نے کہا ہے کہ یورپی یونین غزہ میں اسرائیلی جنگ پر اسرائیل کے خلاف پابندیوں پر غور کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اسرائیل عالمی عدالت کا فیصلہ نہیں مانتا تو اس پر یورپی یونین کی پابندیاں لگ سکتی ہیں۔

آئر لینڈ کے وزیرِ خارجہ مائیکل مارٹن کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف یورپی یونین کی پابندیوں کی آئر لینڈ حمایت کرے گا۔

دوسری جانب عرب میڈیا کے مطابق امدادی سربراہ یو این مارٹن گریفتھس نے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کا رفح پر حملے سے متعلق بیان رد کر دیا۔

مارٹن گریفتھس نے کہا ہے کہ رفح پر اسرائیل کا تازہ ترین حملہ ممکنہ طور پر انتہائی ظالمانہ تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق الجزائر کی درخواست پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بھی آج طلب کر لیا گیا ہے۔

نام نہاد طاقتور ممالک اسرائیلی مظالم کی مخالفت سے قاصر ہیں: صدر کولمبیا

علاوہ ازیں کولمبیا  کے صدر گستاو پیٹرو نے غزہ جنگ پر کہا ہے کہ نام نہاد طاقتور جمہوری ممالک غزہ پر اسرائیل کے مظالم کی مخالفت سے قاصر ہیں۔

کولمبین صدر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بینکوں، کیپیٹل فنڈز کے متعدد مالکان قتلِ عام کی حمایت کرنے والوں سے تعلق رکھتے ہیں، ایسی ریاستوں کی بے عملی سے فلسطینی عوام کو خطرہ لاحق ہے۔

کولمبین صدر گستاو پیٹرو کا کہنا ہے کہ ایسی ریاستوں کی بے عملی سے جمہوریت اور انسانیت کے وجود کو بھی خطرہ ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق کولمبیا کے صدر غزہ میں جنگ پر اسرائیل کے ناقد رہے ہیں اور وہ رام اللّٰہ میں کولمبیا کا سفارت خانہ کھولنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

Check Also

اسرائیل کے فلسطینی علاقوں میں آبادکاری منصوبےامن کو نقصان پہنچانا ہے: سعودی وزارت خارجہ

سعودی عرب نے مغربی کنارے میں اسرائیل کی نئی بستیوں کی تعمیر اور آبادکاری کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *