Home / جاگو کھیل / سریش رائنا کو شاہد آفریدی کیخلاف پوسٹ ڈیلیٹ کرنی پڑ گئی

سریش رائنا کو شاہد آفریدی کیخلاف پوسٹ ڈیلیٹ کرنی پڑ گئی

بھارت کے سابق کرکٹر سریش رائنا نے پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ ڈیلیٹ کر دی۔

حال ہی میں انڈین پریمیئر لیگ کے پلے آف میں کلکتہ نائٹ رائیڈرز اور سن رائزرز حیدرآباد کے درمیان کھیلے گئے پہلے کوالیفائر میچ کے دوران سریش رائنا نے کمنٹری کرتے ہوئے شاہد آفریدی کے بارے میں مذاق کیا تھا۔

ساتھی کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے سریش رائنا سے پوچھا کہ کیا وہ بھی ریٹائرمنٹ واپس لینے کا ارادہ رکھتے ہیں تو اس پر انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں سریش رائنا ہوں، شاہد آفریدی نہیں۔

 سریش رائنا کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا اور ہر جگہ سے اس پر تبصرے ہونے لگے، ایک پاکستانی صحافی نے بھارتی کرکٹر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے شاہد آفریدی کو سفیر مقرر کیا ہے، ہیلو سریش رائنا؟

جس کے جواب میں سریش رائنا نے لکھا کہ شاہد آفریدی ورلڈ کپ 2024ء کے سفیر ہیں جبکہ میرے پاس ورلڈ کپ ہے۔

اس حوالے سے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹر سریش رائنا اور میں نے کرکٹ کے بہت سے لمحات شیئر کیے ہیں اور وہ ایک اچھا انسان ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری سریش رائنا سے بعض اوقات ہلکی پھلکی بات بھی ہوتی ہے، سوشل میڈیا پر ان کی پوسٹ دیکھنے کے بعد ان سے بات کی اور وہ چھوٹے بھائی کی طرح صورتِ حال کو سمجھے اور پوسٹ ڈیلیٹ کرنے پر راضی ہو گئے۔

Check Also

بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔  انہوں نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *